قاہرہ، 2 دسمبر (رائٹر) مصر ميں برڈ فلو کى وجہ سے گذشتہ ايک ہفتہ کے دوران مزيد تين افراد کى موت ہوگئى جس کے بعد مصر ميں اس مہلک بيمارى سے مرنے والوں کى تعداد چھ
ہوگئى ہے۔
مصر کى وزارت صحت نے کل ايک بيان جارى کرکے يہ اطلاع دى۔ بيان ميں بتايا گيا ہے کہ ابھى گيارہ لوگوں ميں برڈ فلو کى علامات پائى گئى ہيں جن ميں سے چھ افراد کى موت ہوچکى ہے۔